
کراچی میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے روٹی، کپڑا اور مکان، عوام کو آج بھی ضرورت ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے الیکشن فوری ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام بلدیاتی نمائندوں کی شکایت ہے کہ وسائل کم ہیں۔ پیپلز پارٹی کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان ہے جس کی آج شدید ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام دیکھ لیں ان کے احتساب سے کون بھاگ رہا ہے، ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں۔ کرپشن برداشت نہیں کروں گا، کرپشن سے عوام کا نقصان ہوتا ہے۔ عوام بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے تکلیف میں ہیں۔
