عید میلاد النبی ﷺکے پرمسرت موقع پر صد مملکت اور نگران وزیراعظم کی امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قوم اور امت مسلمہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔


نگران وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی سیرت ہمدردی، رواداری اورمحبت کی تابندہ مثال ہے۔جس میں احسان، انصاف اور صلہ رحمی کا درس ملتا ہے۔

 انھوں نےکہاکہ آپ ﷺ کی ہمہ گیر اور جامع الصفات سیرت تاقیامت ہر انسان کے لئے قابلِ تقلید ہے۔


صدرڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو عید میلادالنبی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مقدسہ ہمارے لیے کھلی کتاب کی صورت ہے، سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے زندگی کے ہر گوشے میں انقلاب برپا ہوا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں