آصف زرداری اور گیلانی جعلی اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں عدالت طلب

اسلام آباد: نیب کیسز بحال ہونے کے بعد احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد کی احتساب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خان کیس میں طلبی کے نوٹسز  بھی جاری کردیے ہیں۔

عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا اور 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔ توشہ خانہ کیس میں پی پی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو بھی 24 اکتوبرکو طلب کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں