
لاہور: پراسیکیوشن نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات کے چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔
پراسیکیوشن کی جانب سے جمع کرائے گئے مقدمات میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نامزد ہیں۔
خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔
