
شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور مصطفیٰ کھوکھر نے نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کے لئے کوششیں شروع کردیں ہے۔
سینیئر سیاستدانوں نے پہلے ’’ری امیجننگ پاکستان‘‘ کے نام سے سیمینارز کا خیال پیش کیا تھا۔
ایک خابرو ادارے سے بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن اس معاملے پر سنجیدگی سے غور ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال جولائی میں انہوں نے ایک عوامی رائے کے حصول کیلئے ایک سروے کرایا تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان مقبولیت میں سب سے اوپر ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے سروے رپورٹ کے نتائج پڑھ کر ہی وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام کی ضرورت ہے۔
