
سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے خلاف جنگلات اراضی کیس کی تحقیقات دوبارہ شروع کی گئی ہے۔
نیب نے اسلام آباد سمیت 15اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے 25 ستمبر تک پرویز الٰہی سمیت 14 افراد کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی خرید وفروخت کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
نیب کے مطابق پرویز الٰہی پر راولپنڈی کے قریب تخت پری جنگل کی اراضی غیر قانونی طور نجی ٹاؤن کو منتقل کرنے کا الزام ہے
راولپنڈی کے نجی ٹاؤن مالکان اور لینڈ ريونیو افسران سمیت 14افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
