
نیویارک: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل واقعے کے بعد بھارت پر سنجیدہ نوعیت کے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پاکستان دو دہائیوں سے بھارت کی دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے۔
پاکستان مشن نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان سے تعمیری بات چیت کا عمل جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا بھارت دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کو بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے واقعے نے مغرب کی آنکھیں کھول دیں، کہ آج ہمارا دورہ اختتام کو پہنچا، بہت مفید ملاقاتیں ہوئیں۔
