
نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے خطے کے ملکوں کی خودمختاری پر حملے کرتا آرہا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے بھارت کے چہرے سے نقاب اٹھا دیا ہے۔ ایشیا بحرالکاہل خوش حال خطہ ہے، ہم ایشیا بحر الکاہل کے مسئلے میں کوئی سائیڈ لینا نہیں چاہتے۔
