
کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبےکے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندی 8 ربیع الاول پر چپ تعزیے اور 12ربیع الاول کے جلوسوں کے تناظر میں لگائی گئی ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، دادو، نواب شاہ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں بھی 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔ کراچی کے ضلع ایسٹ میں 8، 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری کی پابندی ہوگی، ضلع سینٹرل میں 11، 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق ہوگا
