سلامتی اور سٹرٹیجک امور پر ملکی مفاد کے مطابق فیصلے کرتے ہیں:نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے معروف تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشنز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سلامتی اور سٹرٹیجک امور پر اپنے مفاد کے مطابق فیصلے کرتا ہے، ماضی میں امریکہ اور چین دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں آئندہ بھی ایسا ہی ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ گہرےسٹرٹیجک تعلقات ہیں، امریکہ کے ساتھ بھی تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، زراعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں پر توجہ مرکوز ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں