
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی آزادیوں میں کمی کی نشان دہی کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کو بھارت کو قابلِ تشویش ملک نام زد کرنے کی سفارش کردی گئی۔
امریکی کمیشن کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں، سکھوں، مسیحیوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے قوانین اور پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں۔
کمشین کا مزید کہنا تھا کہ نئی دلی میں ہندو مسلم فساد کے بعد مسجد کو جلا دیا گیا اور نائب امام کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے اقلیتی مسائل پر خصوصی نمائندے فرنینڈ ڈی ویرنس نے کہا کہ خصوصاً مسلم کمیونٹی کی سیاسی نمائندگی کا حق چھیناجارہاہے،مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعدلوگوں کوحق رائےدہی سےمحروم کیاگیا۔
