سندھ زرعی یونیورسٹی کی زیرمیزبانی آل پاکستان انٹریونیورسٹیز والی بال چئمپین شپ شروع

ٹنڈوجام (رپورٹ: واجد علی چانڈيو) سندھ زرعی یونیورسٹی کی زیرمیزبانی آل پاکستان انٹریونیورسٹیز والی بال چئمپین شپ  زون کے مقابلے شروع ہوگئے، صوبے کی چہار جامعیات میں مقابلے شروع ہوگئے۔

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زیرمیزبانی اور ھائیر ایجوکیشن کمشن کے تعاون سے آل پاکستان انٹریونیورسٹیز والی بال چئمپین شپ زون کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں، جس کا باظابطہ افتتاح پرووائیس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری نے کیا،

 اس چئمپین شپ میں میزبان ٹیم سندھ زرعی یونیورسٹی سمیت شھید محترمہ بینظیر بھٹو میڈٰکل یونیورسٹی لاڑکانہ، مھران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شورو، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ھیلتھ سائنسز جامشورو حصہ لے رہی ہیں، چئمپین شپ کے پہلے روز سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور شھید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے درمیان کھیلا گیا جوکہ سندھ زرعی یونیورسٹی نے دو صفر سے جیت لیا، دوسرا مئچ مھران یونیورسٹی جامشورو اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے درمیان کھیلا گیا جوکہ مھران یونیورسٹی نے دو صفر سے جیت لیا،

  اس موقع پر افتتاحی تقرعب سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائیس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری نے کہا کہ ھائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل توجہ دے رہا ہے، جس سے طلبہ کی جسمانی اور ذھنی صحت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور ملک کو بھتر افرادی قوت کے ساتھ کھیلوں کیلئے ملکی سطح کے کھلاڑی بھی مل رہے ہیں،

 انہوں نے کہا نوجوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر کھیلوں کیلئے بھی وقت نکالنا چاھئے، جس سے معاشرہ صحت مند ہوگا، اس موقع پر ڈئریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ نے چئمپین شپ کے متعلق بریفنگ دی، تقریب میں ڈین ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر، ڈین ڈاکٹر منظور علی ابڑو، ڈاکٹر سہیل اوٹھو، ڈاکٹر ذوالفقار مھر، شوکت حسین سانگی، محمد عمر دستی اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں