
سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی کا کہنا ہے دنیا میں بھارت کو کوئی اگر سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں، بھارت کی کینیڈا میں دہشتگردی پاکستان کیلئےحیران کن نہیں ہے۔
نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی کا کہنا ہم کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے جانے والے اس الزام پر سرپرائز نہیں ہیں
ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے، بھارت پاکستان میں عدم استحکام کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
سائرس قاضی کا کہنا تھا ہم نے بھارت کا حاضر سروس نیول افسر پکڑا ہوا ہے، فروری 2019 میں ہم نے دفاع کیا، ضرورت پڑی تو پھر کریں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جو الزام لگایا اس میں کچھ حقیقت ہو گی تو ہی لگایا ہے۔
