
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب کے انتظامات مکمل کیئے گئے ہیں۔
شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے بھی شرکت کی تھی۔
پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیاکپ 17 ستمبر کو مکمل ہوا جس کے بعد شاہین اور انشا کی شادی کی تاریخ 19 ستمبر سامنے آئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کی شادی کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی جبکہ 21 ستمبر کو ولیمہ ہوگا۔
