
کراچی: اے وی ایل سی کی کورنگی میں موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی،3 موٹرسائیکل سواروں کو گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی ذیشان شفیق کے مطابق گرفتار ملزم حیدر،منیب اور وقار سے 3موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں
گرفتار ملزمان نشے کے عادی ہیں اور چوری کی موٹر سائیکلیں نشے کے عیوض فروخت کرتے تھے۔ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں
