
کراچی: زمان ٹاؤن پولیس کے مطابق کورنگی نمبر دو میں واقع بک اسٹال کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 70 سالہ محمد حسین اور 37 سالہ بیٹا اسد حسین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگئے۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دکان پر تین ڈاکو آئے جن میں سے دو اندر داخل ہوئے اور ایک باہر ہی کھڑا رہا،
انہوں نے کہا کہ ڈاکؤں نے ڈبہ چھیننے کی کوشش کی تو محمد بھائی نے مزاحمت کی اور اس دوران اسد بھائی بھی آگے بڑھے تو ڈاکو نے ابا (محمد حسین) پر گولی چلا دی، اسی دوران دکان میں کھڑے دوسرے ڈکیت نے فائر کیا جو اسد کو لگا اور پھر دونوں زمین پر گر گئے اور پھر ڈکیت ڈبہ چھین کر فرار ہوگئے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں مزاحمت پر ڈکیتوں کو گولی چلاتے اور باپ بیٹے کو زخمی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
