
نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پایا جانا نہایت تشویش ناک ہے،وائرس کی موجودگی سی ظاہر ہوتاہے کہ بچوں میں خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ آبادیوں کا پتا لگانے کیلئے تمام مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تحقیقات کرینگے،بچوں کی قوت مدافعت مضبوط کرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔
ڈاکٹر ندیم خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ملکر اس وائرس کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں، وائرس پھلاؤ روکنے کیلئے بنوں میں ایکسپرٹ تعینات کیے ہیں اور وائرس کی منتقلی روکنے کیلئے دسمبر تک کا ٹارگیٹ دیا ہے۔
