شیڈ اسپتال میں غریبوں کا سٹی اسکین مفت ہوگا: عرفان واحد

کراچی: جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز  کے سربراہ عرفان واحد اور چیز ویلیو کے چیئرمین فاروق غفار نے شیڈ فاؤنڈیشن  نارتھ کراچی میں سی ٹی اسکن یونٹ کا افتتاح کردیا اوراسپتال کے مختلف وارڈ کا رورہ بھی  کیا

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان واحد کا کہنا تھا کہ شیڈ اسپتال مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام کو بہترین  فری طبعی سہولیات فراہم کررہا ہے اورہر امراض کے ماہرتجربہ کار ڈاکٹرز یہاں موجود ہیں یہاں آکر بہت خوشی ہوئی جس طرح سے یہ عوام کی خدمت کررہے ہیں دعا ہے کہ یہ ادارہ مذید ترقی کرے اور مذید بہتر انداز میں زیادہ سے زیادہ مریضوں کو علاج و مجالجے کی سہولیات ملیں

انہوں نے کہا کہ جی ایف ایس بلڈرز ان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ہم سارا بوجھ حکومتوں پر ڈال دیتے ہیں ہمیں خود بھی اوردیگر کاروباری شخصیات کو بھی آگے آکر اپنا اپناکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اگر ہر ایک اپنا حصہ ملائے تو ہیلتھ ہی نہیں ذندگی کے ہر شعبے میں ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور پاکستان کو کامیابی کی طرف لے جاسکتے ہیں جبکہ فاروق غفار کا کہنا تھا کہ یہاں اتنے لوگوں کو علاج کی سہولیات اتنے بہتر انداز میں فراہم کی جارہی ہیں یہ آج کے دور میں بڑی بات ہے یہاں آکر بہت خوشی محسوس کی

عرفان واحد کا کہنا تھا کہ یہاں ہیلتھ کے تمام شعبوں میں بہترین علاج کیا جارہا ہے اس ادارے کو چلانے والے اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے مخیر حضرات مبارکباد کے قابل ہیں اچھے لوگوں کی وجہ سے ہی دنیا قائم ہے ہمارا ہر طرح کا تعاون ہمیشہ شیڈ فاؤنڈیشن  کے ساتھ رہے گا جبکہ اس موقع پر ایگزیکٹیو ممبر شیڈ فاؤنڈیشن عارف سعید اور دیگر ذمہ داران نے مہمانوں کو شیلڈ پیش کیں اور ان کا شکریہ ادا کیا –

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں