ماہرہ خان راستہ تبدیل کرکے اللہ سے رجوع کریں: نور بخاری

نور بخاری نے سوشل میڈیا کی پوسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے اللہ سے رجوع کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ ذہنی طور پر پریشان ہوں اور بے چینی کا شکار ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی روح کو اللہ تعالیٰ سے جڑنے کی ضرورت ہے۔

نور بخاری کا مزید کہنا تھا کہ یہی وقت ہے اس پکار کو سننے اور اپنا راستہ بدلنے کا۔ اللہ آپ کی تکلیف کم کرے۔

ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار رہنے سے متعلق بات کی تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں