خیرپور میں زیادتی کا ایک اور واقعہ، معصوم طالبہ درندگی کا شکار

خیرپور(رپورٹ: وحید گلال) بھارو پولیس اسٹیشن کے حدود میں فورتھ کلاس کی طالبہ کشش کو موٹرسائیکل پر اغوا کر کے درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔

معصوم کشش نے میڈیا کو بتایا کہ اسکول سے واپس پر ملزم زنیر ایک گھر میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا

کشش سے والد حضور بخش نے میڈیا کو بتایا کہ بچی گم ہونے پر تلاش کرتے رہے، 24 گھنٹے کے بعد بچوں کو ملی جنہوں نے آکر ہمیں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ جب بچی ملی تو بہت رو رہی تھی، بچی نے بتایا کہ زنیر ولد نعیم پنہور موٹرسائیکل پر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، اندھیرا ہونے پر ایک اور ملزم بھی آیا تھا جسی نہیں پہچان سکی۔

حضور بخش نے بتایا کہ ہم غریب اور شریف ہیں، عزت کی خاطر بات نہیں کرنا چاہتے تھے، تھانے پر این سی درج ہے مگر ایف آئی آر نہیں ہوئی، ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں