
اسلام آباد: اپنے وضاحتی ویڈیو بیان میں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ کچھ لوگوں نے مجھے کہا کہ یہ عہدہ اتنے مشکل چیلنجز میں کیوں قبول کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے مجھے اپنے وطن کی خدمت کرنے کا موقع مل رہا ہے، میں اپنی پوری کاوشوں سے اپنے ملک کی خدمت کروں گی۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی نگران وزیر خزانہ کا وضاحتی بیان سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمشاد اختر کے عام سے تبصرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا جس پر انہیں وضاحت کرنے پر مجبور کر دیا۔
