ملک سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی:  سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نگران وزیر خزانہ بھی بول پڑی ہیں کہ معاشی اور اقتصادی مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ 24 کروڑ لوگ آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہیں، جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا اس وقت تک معاشی اور اقتصادی استحکام نہیں آ سکتا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ الیکشن کب ہونگے ابھی تک کوئی نہیں جانتا، 13 جماعتیں جو ملک کو معاشی مسائل کے سمندر میں ڈبو کر گئی ہیں وہ بھی اب مگرمچھ کے آنسو رو کر احتجاج کا حصہ بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں