
دادو(رپورٹ: نصیر شیخ) دادو میں انٹر کی طالبہ صفوراں لونڈ کو حراساں و اغوا کی کوشش کیس میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو نے طالبہ کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے اسے تحفظ اور ملزمان کے خلاف کارروارئی کا حکم دیا۔
ایس سیکشن پولیس نے انٹر کی طلبہ صفوراں لونڈ درخواست پر ان کے بہنوئی عبدالجبار جمالی اور دیگر ملزمان کےخلاف مقدم درج کیا گیا۔
پولیس نے بروقت کارروارئی کرکے کیس میں نامزد ملزم صدیق جمالی کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
