
کراچی(رپورٹ: شوکت جانوری) ایمپلائیز ایکشن کمیٹی کی جانب سے ضلع کونسل کراچی کے سرکاری افسران سے بد زبانی اور دھمکی امیز رویہ کے خلاف ضلع کونسل کراچی ھیڈ آفیس میں کیا گیا۔
تمام دفاتر بند کرکے علامتی بھوک و قلم چھوڑ ہرتال کرتے ہوئے ٹھیکے دار حبیب بلوچ کے خلاف سخت نعریبازی بھی کی گئی۔
میونسپل کمشنر احمد یار کلہوڑو اور ٹرانزیکشن آفیسر جامن داس کا کہنا تھا کہ ہم عزتدار لوگ ہیں اورعزت سب کا حق ہے، یہ مناسب نہیں کے آفیسز میں بیٹھے ملازمین سے بدکلامی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار جن پیسوں کے بات کرتے ہیں وہ ہماری آنے سے پہلے کے ہیں اس کے باوجود ایک ایک کر کے سب کو دیے جارہیں ہیں مگر جو بھی آتا ہے کہتا ہے کہ سب سے پہلے میں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آگر آج ہم نے اپنی عزت اور تحفظ کیلئے آواز بلند نہ کی تو کل کوئی اور آکر ایسی حرکت کرے گا جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔
میونسپل کمشنر احمد یار کلہوڑو اور ٹرانزیکشن آفیسر جامن داس نے بدکلامی اور دھمکیاں دینے والے ٹھیکیدار حبیب بلوچ کے خلاف قانونی کاروائی اور ان کی کمپنیوں کو ملک بھر میں بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
