سیتاروڈ: اسٹیج ڈرامہ ‘پیار جا دشمن’ نے دھوم مچادی

سیتاروڈ میں ناپا کے زیراہتمام سندھ کے معروف ادیب قمر شہباز کا لکھا ہوا سندھی اسٹیج ڈرامہ ( پیار جا دشمن) پیش کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے انجینئر عبدالعزیز جونیجو اور سیتاروڈ ٹاؤن کے چیئرمین قمبر علی خان لغاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

چئرمین کے این شاہ میونسپل ڈاکٹر خلیل سکندر کھوھارو، پی پی رہنما زبیر احمد جونیجو، تعلقہ ایجوکیشن آفسر الھورایو کھوسو، سینئر صحافی کیبر کانزادہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مشہود الحق گادھی، اعجاز چانڈیو، سیتاروڈ ٹاؤن کے کاؤنسلر لالا اکبر جانوری، کاؤنسلر حاجی جعفر حسین آرائین، کاؤنسلر اختر حسین کھوسو، کاؤنسلر محمد علی سولنگی و دیگر نے بھی شرکت کی۔

ہدایتکار منظور سیتائی نے تقریب میں مہمانوں کا استقبال کیا اور سندھ ثقافت اجرک اور ٹوپیاں پیش کیں۔

نامور اداکار رفیق عیسانی، علی گل ملاح، حاجن پریمی، عباس گل اوڈھانو، عبدالمنان عباسی عرف ماما لالو، کشور جبین، کامیڈین منظور چانڈیو، امداد جانی، اشرف حاطار، حیدر دریانی، امداد گل ملاح، راجھن بلوچ، بلسول قمرانی، ھیر کشف و دیگر نے  فن کا مظاہرا کیا۔

تقریب سے قبل پیپلز پارٹی کے ایم پی اے انجینئر عبدالعزیز جونیجو مشہور پینٹر ظفر اقبال آرائیں کی پینٹنگ گیلری کا افتتاح کیا اورہاکی کے بھترین کھلاڑی نوجوان عبدالقادر جانوری کو ہاکی کے کھیل میں بہترین کھلاڑی کی ایوارڈ شیلڈ پیش کی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ اہم بھٹائی آرٹ کونسل و ناپا کے شکر گذار ہیں جنہوں نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں