توشہ خانہ سے مال لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے ملک میں حقیقی انقلاب کی ضرورت ہے جو ووٹ کی طاقت سے ہی ممکن ہے

منصورہ میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے جس کسی نے بھی مال لوٹا سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران کسی صورت بھی مقررہ وقت پر انتخابات نہیں کروانا چاہتے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ ان تمام لوگوں کو سمن کیا جائے اور ان کا آڈٹ کیا جائے جنھوں نے کسی نہ کسی صورت میں توشہ خانہ سے استفادہ کیا ہے، سب کا احتساب کرنا قوم کا مطالبہ ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں