اسنوکر چیمپئن احسن رمضان گرفتار، تصاویر وائرل

لاہور: ورلڈ اور ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے احسن رمضان کو لاہورپولیس نے  مبینہ طور پر حراست میں لے کر حوالات میں  بند کردیا۔

احسن رمضان ٹاؤن شپ کے علاقے میں اسنوکر اکیڈمی میں آئندہ ایونٹس کی ٹریننگ کے لیے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے

پولیس نے رات گئے تک اسنوکر کلب کھلا رکھنے کی وجہ سے چھاپہ مارا اور مبینہ طور پر احسن رمضان کو ساتھ تھانے لےجانے کاکہا۔

 احسن رمضان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو میں نے بتایا کہ میں ورلڈ چیمپئن ہوں تو وہ کہتے کہ ہمارے اوپر کون سا احسان کیا ہے، بند کرو اور غلیظ گالیاں بھی دیں۔

احسن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے کوشش کی اور کامیاب بھی ہوا لیکن مجھے کیا پتا تھا میرے ملک میں ہی مجھے ذلیل و رسوا کیا جائے گا۔

احسن رمضان نے وزیر اعظم شہباز شریف  اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں