
کراچی: پاکستان میں تیارہونے والا ‘پی این ایس طارق’ کو لانچ کرنے کی تقریب تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں ترک نائب صدر جودت یلماز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردای، وفاقی وزیر سید نوید قمبر و دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملجم کلاس کوروٹ چوتھا جہاز ہے جہ پاکستان اور ترکیہ نے ملک کر بنایا۔
ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، یہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔
جودت یلماز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کی حکومتوں اور عوام نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ سیلاب میں جہاں ترکیہ نے پاکستان کی مدد کی وہیں زلزلے میں پاکستان کا تعاون مثالی تھا۔
