
وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے لئے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان کردیا
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نیا روٹ R-12 کھوکھراپار تا صدر 35 کلومیٹر پر محیط ہوگا، روٹ آر 12 پر بس سروس آج شروع کیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صدر لکی اسٹار پر اختتام پذیر ہونے سے پہلے بس سعود آباد، کالا بورڈ، قائد آباد، لانڈھی، کورنگی، قیوم آباد اور ایف ٹی سی سمیت مختلف اہم علاقوں سے گزرے گی
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی منصوبہ بندی کے تحت حکومتی مدت کے خاتمے کے باوجود نئی بسز آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔سندھ، خاص طور پر کراچی کے عوام، آنے والی نئی بسز سے مستفید ہو سکیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کا مقصد شہریوں کو آسان اور آرامدھ سفری سہولیات دینا ہے۔نئے روٹ سے ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، اہم مقامات تک بہتر رسائی فراہم ہوگی، ہزاروں لوگ مستفید ہونگے.
