روس نے ماسکو کے اندر یوکرینی ڈرون حملے ناکام بنا دیے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی افواج نے ماسکو شہر میں 3 یوکرینی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی کوشش قرار دیا۔

الجزیرہ کے مطابق اتوار کی صبح روسی دارالحکومت پر ڈرون حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

 حکام کے مطابق ایک دفتر کے دو بلاکس کو حملے میں نقصان پہنچا، حملے کے بعد شہر کے ایئرپورٹ کو کچھ وقت کے لیے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

روسی وزارت دفاع نے کہا آج صبح دارالحکومت ماسکو میں یوکرین کے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا، جب کہ دو ’الیکٹرانک وار فیئر‘ کے ذریعے ناکارہ بنائے گئے، جو ماسکو کے کاروباری ضلع میں ایک عمارت کے احاطے سے ٹکرا گئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں