فیس بک پر دوستی کے بعد بھارتی لڑکی دہلی سے پاکستان پہنچ گئی

بھارتی شہر دہلی کی رہائشی 35 سالہ انجو کی دیر بالا کے رہائشی 29 سالہ نصراللہ کے ساتھ فیس بک پر دوستی ہو گئی تھی جس کے بعد بھارتی لڑکی دہلی سے خیبر پختون خوا کے پہنچ گئی۔

بھارتی لڑکی انجو کا بیان ہے کہ ہم دونوں کے درمیان فیس بک پر ہوئی دوستی محبت میں بدل چکی ہے میں نصر اللہ کے بغیر نہیں رہ سکتی۔

ذرائع نے کے مطابق انجو اور نصراللہ کے درمیان دوستی کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دونوں نے شادی کی یا نہیں۔

ڈی پی او دیر بالا مشتاق خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت سے فیس بک دوستی کے بعد لڑکی دیر پہنچی ہے، لڑکی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا سے دیر بالا آنے والی لڑکی پولیس کے ساتھ ہے اور سیکیورٹی ایجنسیاں لڑکی سے تفتیش کررہی ہیں، لڑکی جیسے ہی کلیئر ہوگی تو میڈیا کو صورت حال سے آگاہ کردیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں