
حیدرآباد: تانیہ خاصخیلی قتل کے مقدمے کی سماعت کے موقعہ پر سیہون کے ایڈیشنل جج کی عدالت میں دونوں طرف کے وکلاء کی مختصر بحث ہوئی۔
وقت کی قلت کے باعث مکمل آرگیومینٹس نہ ہوسکے۔ کیس کی اہمیت کے پیش نظر عدالت نے اگلی سماعت کے لئے 5 اگست صبح ساڑھے 9
بجے فریقین کے وکلاء کو جرح کے لئے پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے۔
