
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی کے مقام پر پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر ہونے والے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔
اس موقع پہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیراعلیٰ کے مشیر قاسم نوید قمر اور دیگر شریک تھے۔
تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں سے مقامی افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ منصوبوں پر کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ منصوبوں کیلئے ایشیا کی درجہ بندی میں سندھ جھٹے نمبر پر ہے،منصوبوں میں مقامی افراد کو روزگار فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔
وزیرخارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنا حکومتی ترجیح ہے، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا، پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر آئیندہ انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی۔
بلاول بھٹو زردای کا کہنا تھا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پییپلز پارٹی کا کامیاب منصوبہ ہے اور پیپلز پارٹی عملی جدوجھد پر یقین رکھتی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے عوام کا سی پیک کا تحفہ دیا۔
