
کراچی: سیاسی و سماجی رہنما لیاقت علی ساہی نے ملیر ندی عظیم پورہ ، بسم اللہ ٹاؤن اور ریتہ پلاٹ کےسنے پانی چوری اور فروخت کرنے والے مافیا نے بڑے پیمانے پر بڑی تعداد میں بورنگ کرکے تعمیر ہونے والے ہائی وے کے نیچے سے لائنیں نکال کر انڈسٹری ایریا تک بیچھا دی تھیں جس کے ذریعے زمین کا پانی چوری کرکے عوام کو فروخت کیا جانا تھا اور اس پر سیاسی اسکور کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے خلاف منفی پراپگنڈا کیا جارہا تھا جبکے حقائق اس کے برعکس تھے مافیا کا کسی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا مختلف موقعوں پر اس کو اُجاگر کیا گیا لیکن اس کا اداروں نے کوئی نوٹس نہیں لیا لیکن عظیم پورہ سے گھروں کی خواتین نے اس کے خلاف احتجاج کیا جس یقینا ہم سرپرستی کی چونکہ مجھے یوسی تھری شاہ فیصل سے پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین کے لئے نامزد کیا تھا بڑی تعداد میں لوگوں نے ہمیں ووٹ دئیے تھے
اس لئے ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی تھی کہ اس مسئلے کو پراپر فورم تک اُجاگر کریں ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے میئر بریسٹر مرتضی وہاب ، سلمان مراد بلوچ ڈپٹی میئر اور پارلیمانی لیڈر جناب عالم نے ذاتی دلچسپی لے کر ملیر ندی میں شاہ فیصل کی طرف غیرقانونی بورنگ کو ختم کروا کرہزاروں محنت کشوں اور متوسط طبقے کی آواز بنیں ہیں اس پر جتنی بھی ان کی تعریف کی جائے کم ہے اس کے ساتھ ساتھ اینٹی انکروچمنٹ اور واٹر بورڈ کے افسران کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کرکے غیرقانونی بورنگ کو ختم کیا چونکہ اس سے یو سی تھری شاہ فیصل کی عوام کے گھروں میں زمینی پانی کی بورنگ تھی وہ اس قدر نیچے چلی جانی تھی کہ ہورے علاقے کو بورنگ نئے سرے سے کرانی پڑتی جس پر یقینا لاکھوں روپے نئے سرے ادا کرنے پڑتے ۔
انہوں اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملیر ہائی وے اور آبادی کے درمیان جو ندی کی زمین پر قبضہ مافیا انکروچمنٹ کررہا ہے اس کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے اور اس زمین کو قبرستان کے لئے مختص کی جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو جو اپنے پیاروں کی تدفین میں مسائل درپیش ہیں اُن کا یہ مسئلہ حل ہوسکے ۔ لیاقت علی ساہی نے احتجاج میں شامل خواتین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور برسٹر مرتضی وہاب میئر ، سلمان مراد بلوچ اور پارلیمانی لیڈر سٹی ہاؤس نجمی عالم کابھی شکریہ اداکیا اور ان کی مثبت کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کراچی کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹر مرتضی وہاب کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے جس کی واضح مثال ملیر ندی شاہ فیصل میں غیر قانونی بورنگ کے خلاف آج کا آپریشن ہے اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی یوبسی تھری کےرہنما چوہدری طاہر فاروق ہنجرا، جہانگیر احمداورالیکشن میں وائیس چیئرمین کے امیدوار عمران گجر اور سپورٹر کے علاوہ خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ریتہ پلاٹ سے شہنواز اور ان کے ساتھی بھی موجودتھے انہوں نے پاکستان پیپلز پاٹی کی یوسی ، پی ایس ، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر قیادت کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
