
سیما جو صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد سے تعلق رکھتی ہیں اور کافی عرصہ سے کراچی میں مقیم تھیں، سیما جکھرانی پسند کی شادی کرنے بھارت پہنچیں جہاں اس نے سچن نامی نوجوان سے شادی کرلی ہے
بھارتی میڈیا کیلئے تفرح کا سامان بننے والی سیما جھکرانی کا شوہر اپنے گھر کا چولھا جلانے کیلئے سمندر پار کمانے گیا بیوی نے پیچھے سے اس کا گھر ہی بیچ پہلے دبئی، پر نیپال اور وہاں سے بھارت پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیما اب سیما حیدر نہیں بلکہ سیما سچن بن گئی ہیں اور اس نے ہندو دھرم بھی اپنا لیا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل تصاور اور وڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سیما ماتھے پر بندیا، ہاتھوں گجرے اور ہندستانی لباس سجائی ہوئی ہیں۔

بلوچ قبیلے سے تعلق رکھنے والی سیما نے جس بھارتی لڑکے سے شادی رچائی ہے وہ بھی کوئی لینڈ لارڈ نہیں بلکے بیروزگار نوجوان ہے، جس نے پہلے سیما کو کرائے کے گھر میں رکھا اور جب بھارتی ایجنسیوں نے انہیں گرفتار کیا تو پوچھ تاچھ مکمل ہونے کے بعد اسے اپنے گھر لے گیا۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سچن ایک نوجوان لڑکا ہے اور سیما چار بچوں کے ماں ہے جس میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، کیا انہیں عمر بھر ساتھ لے چلے گا یا معاملہ ٹھنڈا ہونے کے بعد وہ ہی ہوگا جو اکثر پنسد کی شادیوں میں ہوتا ہے؟

سیما کے جانے کے متلق بہت سے سوالات نے جنم لیا ہے کوئی کچھ کہتا ہے تو کوئی کچھ
کسی نے کہا سیما اگر سچن کے پار میں سمندر پار چلی گئی ہے تو سابقہ شوہر غلام حیدر سے شادی، دلایا ہوا گھر اور چار بچوں تک کی محبت کو کیسے بھلا پائی گی؟ جو اپنے بچوں کو خوش رکھنے کے لئے سعودی عرب میں پردیسی بنکر محنت مزدوری کر ہا تھا اور سیما کو گھر بھی دلایا تھا۔
دنیا بھر سے لوگ اپنے بال بچوں کی کفالت کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑ کے وطن سے بے وطن ہوجاتے ہیں تو کیا ان تمام کے ساتھ بھی اپنی بیویاں اے سے ہیں کرینگے؟
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ: دنیا میں لاکھوں خواتین پب جی گیم کھیلتی ہیں تو وہ بھی ایسا ہی کرینگی؟ بھادر خواتین ہمیشہ اپنے مرد کے شانہ بشانہ کڑھی ہوتیں ہیں اور آج بھی لاتعداد مثالیں موجود ہیں، سیما نے عشق میں سمندر پار تو کرلیا مگر ایک بیوی کا حق کھودیا۔
سوال تو یہ بھی بنتا ہے کہ اتنا جلدی سیما روانگی سے بھارتی اردو کیسے بولنے لگیں اور سیما پاکستان سے دبئی، دبئی سے نیپال اور نیپال سے بھارت گئیں کسی ادارے کو کہیں شک بھی نہیں ہوا؟
اودھر سیما کے شوہر غلام حیدر نے ایک وڈیو پیغام کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ اسے اپنی اہلیہ اور بچے واپس دلائے جائیں۔
