
دادو کے نواحی گاؤں بختیار شاہانی میں دھرنا دینے پر نوجوان کو تذلیل کا نشانہ بنایا گیا
بتایا جارہا ہے کہ ایک ھفتہ قبل بجلی کے پول میں کنڈا لگانی تنازع ہوا جس میں 7 افراد کو زخمی کیا گیا تھا، جس کی تھانہ موندر پر ایف آئی آر بھی درج ہے۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا، ملزمان نے نوجوان اختر شاہانی کو پکڑ کر انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بھویں اور مونچھیں مونڈ کر تذلیل کا نشانہ بنایا اور کتے کی آوازیں بھی نکلوائیں!
دوسری جانب پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتار کے لے چھاپے شروع کردیے ہیں۔
