
ایس ایس پی کندھ کوٹ نے عرفان سموں نے کا کہنا ہے کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر ایس ایچ او گل محمد مھر، پولیس اہلکار نبی داد منگی اور سرور بازیاب نہ ہوئے تو تیغو خان تیغانی کو گرفتار کیا گائے گا، ڈاکوں سے کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ ایس ایچ او گل محمد مھر اور پولیس اہلکار نبی داد منگی علائقہ مکین سرورچاچڑکے ساتھے مغوی بچے کی بازیابی کے لئے کچے مین گئے تھے، جہاں ڈاکوں نے انہیں اغوا کرلیا تھا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے الٹیمیٹیم کے بعد سردار تیغو خان تیغانی کندھ کوٹ سے کراچی پہنچ گئے ہیں اور فون نمبر بھی بند کردیے ہیں۔
اغوا معاملے میں سیاسی ہاتھ ملوث ہیں، تیغوخان تیغانی
تیغو خان تیغانی نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ اغوا معاملے میں سیاسی ہاتھ ملوث ہیں، وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے پولیس بھلے اپنا شوق پورا کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کچے میں فوجی آپریشن کی حمایت کی ہے، پولیس جرائم پیشا عناصروں کے خلاف کارروائی کے بجاء معتبر شخصیات کو نشانہ بنا رہی ہے۔
تیغوخان تیغانی کا کہنا تھا کہ بیلو تیغانی یہاں پر ہی ہے پولیس بھلے اس گرفتار کرے تشدد کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں، اس معاملے میں سیاسی مداخلت نظرآرہی ہے۔
