سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی: فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان و وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی نواز شریف کیساتھ دوبئی میں ہونے والی ملاقات روٹین کی تھی، سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے،ہم کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہیں،استحکام پارٹی کے میدان میں آنے کے بعد ان کے بارے میں پتہ چلے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے معاہدہ ہونے کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے،ماضی کی حکومت سے ان کے کچھ خدشات تھے جس پر بات چیت ہوئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں