اٹلی کے ماہرین کے وفد کا ماربل سٹی کراچی کا دورہ
جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ہنرمندی کے فروغ کے مواقع کا تفصیلی جائزہ
اطالوی وفد کا مجوزہ کامن فیسیلٹی اینڈ ٹریننگ سینٹر (CFTC) کا جائزہ
ماربل پروسیسنگ صلاحیتوں، ویلیو ایڈیشن اور برآمدی مسابقت بڑھانے پر غور
پاکستان کی ماربل اور قدرتی پتھر کی صنعت میں جدید اطالوی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ہدف
محکمہ سرمایہ کاری سندھ کے مطابق صنعتی شعبے میں تکنیکی مہارت اور خصوصی تربیت کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، اطالوی ماہرین کا دورہ بین الاقوامی تکنیکی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے، اٹلی کی ماربل انڈسٹری کے ساتھ جاری رابطوں کو عملی منصوبوں میں ڈھالا جائے گا۔
محکمہ سرمایہ کاری سندھ نے کہا کہ 300 ایکڑ پر محیط ماربل سٹی کراچی حکومتِ سندھ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے
منصوبے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت کام جاری ہے، اعلامیہ
محکمہ سرمایہ کاری کے مطابق ماربل سٹی منصوبے پر سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی (SEZMC) عملدرآمد کر رہی ہے، کراچی کو جدید ماربل پروسیسنگ اور تکنیکی ترقی کا بڑا صنعتی مرکز بنایا جائے گا،یہ منصوبہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید قمر کا منصوبے میں بھرپور تعاون جاری
اطالوی وفد میں IS.I.M اٹلی کے صدر انجینئر پاؤلو مارونے اور نائب صدر انجینئر کلاڈیا شامل
اٹلی ٹریڈ ایجنسی پاکستان کے ڈاکٹر سالواتور پارانو اور انجینئر اے آر داؤدپوٹا بھی وفد کے ہمراہ
اطالوی وفد کو منصوبے کی پیشرفت، انفراسٹرکچر اور مجوزہ سہولیات پر تفصیلی بریفنگ
ترجمان کے مطابق ملاقات میں ماربل سٹی کے مجموعی ترقیاتی وژن سے بھی آگاہ کیا گیا،
مجوزہ CFTC سینٹر کو مشترکہ پروسیسنگ اور ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریشن کا جدید مرکز بنایا جائے گا، بریفنگ
سینٹر کے قیام اور تکنیکی ضروریات میں اطالوی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ سینٹر میں پتھر کی کٹنگ، آرا کشی، پالشنگ، فنشنگ اور پروفائلنگ کی سہولیات ہوں گی، سی این سی (CNC) مشیننگ اور خودکار پروسیسنگ سسٹم بھی فراہم کیے جائیں گے، جدید سینٹر میں ڈیجیٹل ڈیزائننگ، مینوفیکچرنگ اور پروڈکٹ ڈیولپمنٹ کی سہولت میسر ہوگی، پروٹوٹائپنگ، لیبارٹری ٹیسٹنگ اور کوالٹی اشورینس کی جدید سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
ماہرین کا خام مال کی بہتر ریکوری اور پیداواری زیاں میں کمی لانے پر غور
ماربل کے فضلے کی ری سائیکلنگ اور ماحول دوست پروسیسنگ طریقے اپنائے جائیں گے، بریفنگ
مذاکرات میں عملی اطالوی مہارت کی منتقلی اور ہینڈز آن ٹریننگ پر خصوصی توجہ
مشینری کے عملی مظاہروں اور ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا
سینٹر میں تکنیکی سرٹیفیکیشن اور جدید آلات کے آپریشن و مرمت کی تربیت دی جائے گی، بریفنگ
