وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ورلڈ کنجوائنڈ ٹوئنز ڈے پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ورلڈ کنجوائنڈ ٹوئنز ڈے پر پیغام

خصوصی بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے بجائے محبت، احترام اور تعاون کا مظاہرہ کریں: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جسمانی طور پر جڑے بچوں کو خصوصی طبی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ایسے بچوں کو علاج، بحالی اور سماجی معاونت کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے،خصوصی بچوں کے لیے سندھ بھر میں بحالی مراکز اور خصوصی تعلیمی ادارے قائم ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خصوصی بچوں کے لیے مفت علاج، ٹرانسپورٹ اور دیگر معاون سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔والدین کی تربیت اور بچوں کی بہتر نگہداشت کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، خصوصی بچوں کو معاشرے میں مساوی مواقع، عزت اور قبولیت ملنی چاہیے۔ عوام سے اپیل ہے خصوصی بچوں اور ان کے خاندانوں کا ساتھ دیں۔ خصوصی بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے بجائے محبت، احترام اور تعاون کا مظاہرہ کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں