دیر کالونی اسکول حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے: گورنر خیبرپختونخوا

دیر کالونی اسکول حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے: گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت دیر کالونی اسکول حادثے کی انکوائری رپورٹ سے متعلق اجلاس

اجلاس میں مشیر تعلیم عامر عبداللہ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم عرفان، سیکرٹری تعلیم عنایت اللہ وسیم اور انکوائری کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔

انکوائری کمیٹی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو دیر کالونی اسکول حادثے کی انکوائری رپورٹ پیش کر دی

گورنر فیصل کریم کنڈی کو حادثے کی وجوہات، متعلقہ افسران کے بیانات، محکموں کی ذمہ داریوں، انکوائری کمیٹی کے نتائج اور سفارشات پر بریفنگ

انکوائری رپورٹ میں اسکول کی عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر اسکول مالک کو ذمہ دار قرار دیا گیا

انکوائری رپورٹ میں متعلقہ محکموں کی جانب سے غفلت برتنے کے حوالے سے بھی گورنر فیصل کریم کنڈی کو آگاہ کیا گیا

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ قانون سے مشاورت کی جائے،دیر کالونی اسکول حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں