بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے: منظور وسان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے: منظور وسان
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ انہیں موجودہ سیاسی صورتحال میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے۔
پارٹی رہنماؤں اوردیگر افراد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت سے امید نہیں تھی کہ وہ اتنی جلدی نئے صوبوں کی حمایت کا اعلان کردیں گے۔
منظور وسان نے کہا کہ سندھ کی اپنی ایک تاریخ اور شناخت ہے، اسے دیگر صوبوں کے ساتھ ملا کر نہیں دیکھا جاسکتا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا کہ سندھ کے عوام اور سندھ اسمبلی نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پر اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں اور اسے مسترد کر چکے ہیں، صوبوں کے نام تبدیل کرنا ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔خیبرپختونخوا میں گورنر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں تاہم گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں