باخبر عوام ترقی کی دلیل ہیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے پرخصوصی پیغام۔
مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈویلپمنٹ سے متعلق معلومات عوام کا حق ہے،باخبر عوام ترقی کی دلیل ہیں۔عالمی یوم ترقیاتی معلومات ڈیجیٹل خواندگی سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت اجاگر کرتا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈویلپمنٹ سے متعلق درست معلومات سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ اور عوامی فلاحی اسکیموں کے فوائد براہِ راست عوام تک پہنچتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے درست معلومات کی فراہمی سے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ترقیاتی امور سے متعلق صحیح معلومات اور شعور و آگاہی عام کر کے انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔
