توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں ٹرائل کورٹ کو دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے 5 مئی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ٹرائل کورٹ 7 دن میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں