وزیراعلیٰ کے پی کے نے آج سے مارچ کا اعلان کردیا
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ٹوئٹ کے مطابق لانگ مارچک کا پہلا مرحلہ آج 4 اکتوبر سے لکی مروت کے گنڈی چوک سے ہوگا، جہاں مختلف اضلاع سے آنے والے قافلے شریک ہوں گے۔
آج بروز اتوار، 4 اکتوبر، دوپہر ایک بجے گنڈی چوک لکی مروت سے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، ساؤتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، بنوں اور لکی مروت کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے غیور پاکستانی لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے۔
اعلان کے مطابق اتوار 4 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، بنوں اور لکی مروت کے قافلے گنڈی چوک لکی مروت سے لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔
5اکتوبر کو دوپہر 12 بجے کرک کے عوام بھی لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے اور قافلہ ساڑھے 12 بجے وہاں سے روانہ ہو کر رات کوہاٹ کے قریب قیام کرے گا۔
