امریکا افغانستان وار کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات
امریکا افغانستان وار کمیشن کے وفد کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد افغانستان میں امریکا کے بیس سالوں کاجائزہ لے رہا ہے۔
ملاقات میں پاکستان سے تعاون ، خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افغان جنگ کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔
امریکی وفد نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔
