ای کچہری میں شہریوں کی شکایات، میئر کراچی کا فوری کارروائی کا حکم

ای کچہری میں شہریوں کی شکایات، میئر کراچی کا فوری کارروائی کا حکم

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور براہِ راست شکایات سننے کے لیے ای کچہری کا آغاز کردیا

پیر کے روز منعقدہ پہلی ای کچہری میں شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں نے براہِ راست میئر کراچی سے رابطہ کرکے صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، پانی و سیوریج سمیت دیگر بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا،میئر کراچی نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ محکموں اور افسران کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مسائل کو بلا تاخیر حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد ریلیف فراہم کیا جاسکے،ای کچہری سہ پہر 3 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک جاری رہی، جس کے دوران بڑی تعداد میں شہریوں کو میئر کراچی سے براہِ راست رابطے کا موقع ملا، شہریوں نے ای کچہری کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس اقدام پر مسرت کا اظہار کیا۔

شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات میں مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال، سڑکوں، پانی کی فراہمی، سیوریج کے مسائل اور دیگر بلدیاتی امور شامل تھے، میئر کراچی نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، میئر کراچی نے اس موقع پر متعلقہ محکموں کو یہ بھی ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر کارروائی کے ساتھ ساتھ ان کے حل کی پیشرفت سے بھی آگاہ رکھا جائے تاکہ شکایات کے ازالے کے عمل کو مؤثر اور شفاف بنایا جاسکے، واضح رہے کہ ای کچہری میں شکایات درج کرانے کے لیے شہریوں نے 021-99216727 پر رابطہ کیا، جبکہ ای کچہری کے دوران99215125 021-اور 99215126 021-پر بھی شہریوں کی جانب سے رابطے کیے گئے۔

اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ای کچہری کا مقصد شہریوں کو بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے براہِ راست رسائی اور فوری ریلیف فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ جو مسائل موقع پر حل ہوسکتے ہیں، ان کے فوری حل کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دیگر فوری نوعیت کے مسائل کو چوبیس گھنٹوں کے اندر حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں