جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

جاپان کے درالحکومت ٹوکیو میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت، آئی ٹی، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں

پاکستان جاپان کو افرادی قوت مہیا کر سکتا ہے۔ اسکلڈ فورس کے تبادلے کے لیے پاکستان میں لینگویج اسسمنٹ ٹیسٹ کی سہولت پر اتفاق ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورے میں نجی شعبے کے افراد سے بات چیت کروں گا، نجی شعبہ دو طرفہ تعلقات میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔متاثرینِ سیلاب کی مدد پر حکومتِ جاپان کے شکر گزار ہیں، اوراپنے جاپانی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتا ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں