
بلس Bliss ونڈو ایکس پی کی مشہور ترین وال پیپر کو ایک ارب سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جسکا مطلب ہے کہ کمپیوٹر سکرین پر اب تک یہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر ہے۔
اس تصویر کو نہ ایڈٹ کیا گیا ہے اور نہ ہی اس تصویر کو کسی مصور نے بنایا ہے۔
یہ مشہور زمانہ تصویر جس کو ،،بلس Bliss،، کانام دیا گیا ہے۔اس تصویر کو امریکی فوٹو گرافر چارلس اورئیر نے 1996 میں کیمرے کے ذریعے کیلیفورنیا کی سونوما کاؤنٹی میں کینچھا تھا۔وہ اپنی گرل فرینڈ جو بعد میں اسکی بیوی بنی کے گھر جارہے تھے۔ راستے میں اسکو ہریالی سے ڈھکی ایک پہاڑی دکھائی دی۔ اس نے گاڑی روکی اور اپنے پرانے کیمرے سے چند تصاویر بنائی۔
چارلس نے وہ تصویر فوٹو کمپنی ویسٹ لائٹ کے ذریعے فروخت کے لئے پیش کردی۔چارلس کے مطابق بعد میں مائیکروسافٹ نے ان سے رابطہ کیا اور تصویر کو ایک بہت بڑی رقم کے عوض خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔ ایک اندازے کے مطابق یہ تصویر ایک لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔
مائیکرو سافٹ کمنی نے اس تصویر کو خرید کر اسکا نام ،،بلس Bliss،رکھا اور اسکو ونڈو ایکس پی کا ڈیفالٹ وال پیپر بنا ڈالا۔بہت سے لوگ اس تصویر کو اصل نہیں مانتے انکےمطابق یہ ایک ایڈٹ شدہ تصویر ہے۔مگر چارلس نے ان سب باتوں کی تردید کی اور کہا یہ بلکل اصلی تصویر ہے۔
چارلس نےنیشنل جیوگراف کے ساتھ بھی کام کیا اسکے علاوہ 10کتابیں بھی لکھیں۔مگر انکی وجہ شہرت یہی تصویر ہے۔
بشکریہ سوشل میڈیا
