12ربیع الاول کے سلسلے میں صدر ٹاؤں انتظامیا نے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں

12ربیع الاول کے سلسلے میں صدر ٹاؤں انتظامیا نے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں

کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہاہے کہ حضور اکرم ﷺ کی تشریف آوری پوری کائنات پر اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے عاشقان رسول ﷺ کو ربیع الاوّل کے بابرکت مہینے میں تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بھی عبادت کا درجہ رکھتی ہے صدر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے  12 ربیع الاول کے سلسلے میں نکلنے والے جلوسوں کی گذرگاہوں،مساجداورمقامات محافل کے اطراف صحت وصفائی، روشنی، نکاسی آب اور سڑکوں کی استرکاری وغیرہ کے تمام انتظامات دستیاب وسائل کو برؤئے کار لاتے ہوئے بہترین کئے جائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے صدر ٹاؤن کے مرکزی دفترمیں واقع آڈیٹوریم میں علماء کرام کے ساتھ12ربیع الاوّل کے سلسلے میں جاری انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیااجلاس میں ٹاؤن وائس چیئرمین عبدالرحمن موتی والا،یوسی وائس چیئرمین وفوکل پرسن میلاد کمیٹی وزیر بلدیات عاطف بلو،رحمن آفریدی،ٹاون کونسل کے اراکین، سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،کے الیکڑک،اورصدر ٹاؤن کے افسران سمیت دیگرمحکموں کے نمائندوں نے شرکت کی

اجلاس میں علماء کرام نے کہا کہ 12 ربیع الاول کامرکزی جلوس کاآغاز صدر ٹاؤن سے ہوتا ہے اس ضمن میں صدر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے جلوس کے روٹس اور مساجدکے اطراف سیوریج کے مسائل اور کے الیکڑک کیجانب بجلی کی غیراعلانیہ بندش پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس مسئلے کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے پرزوردیا چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہاکہ صدر ٹاؤن کی انتظامیہ پورے ربیع الاول اور خاص طور پر 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوسوں کی گزرگاہوں، مساجد،محافل کے مقامات کے اطراف صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات، چونے کے چھڑکاؤکے انتظامات کو یقینی بنائے گی اور اس ضمن میں صدر ٹاؤن انتظامیہ اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ربیع الاول کے ماہ مبارکہ کے شروع ہونے سے قبل ہی جلوسوں کے روٹس،مساجد، امام بارگاہوں اور محافل میلاد کے مقامات پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ مرکزی دفترمیں کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے جہاں عملہ اور افسران24گھنٹے مختلف شفٹوں میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے تمام تر ضروری سامان اور مشینری کے موجودرہے گا

اجلاس میں چیئرمین منصور احمد شیخ نے کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو پابندکیا گیاکہ ہنگامی بنیادوں پراس امرکو یقینی بنایاجائے کہ جلوس کے راستوں اور مساجدکے اطراف سیوریج کے مسائل پیدانہ ہوں تاکہ جلوس کے شرکاء کو اس ضمن میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے خصوسا پمپنگ اسٹیشنز پرجنریٹرز کوورکنگ حالت میں رکھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں